24 نومبر 2017 - 11:43
سائیبر اسپیس کے زیر عنوان پانچویں عالمی کانفرنس کا نئی دہلی میں انعقاد، ایرانی وفد کی شرکت

سائیبر اسپییس کے موضوع پر پانچویں عالمی کانفرنس ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں جمعرات کو شروع ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سائیبر اسپییس کے موضوع پر پانچویں عالمی کانفرنس ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں جمعرات کو شروع ہو گئی۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک وفد، ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کی قیادت میں نئی دہلی گیا ہے۔

کانفرنس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب سے ہوا۔

سائبر اسپیس کا فروغ، سیکورٹی میں سائبر ٹیکنالوجی سے استفادہ اور سائبیر اسپیس کا ایکو سسٹم اس کانفرنس کے موضوعات میں شامل ہے۔

اس دو روزہ عالمی کانفرنس میں سائبر ٹیکنالوجی کے پانچ ہزار ماہرین اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔

ایران کے ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر، اس کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ہی ہندوستان کے حکام کے ساتھ سائبر ٹیکنالوجی میں تعاون کے بارے میں مذاکرات بھی  کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲